Wednesday October 23, 2024

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کا اگلا ایڈیشن 2021 میں ہونا تھا۔ تاہم آئی سی سی نے تمام کرکٹ بورڈز کے اتفاق سے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی 20 ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا گیا

ہے۔ اس فیصلے کے بعد 2021 میں بھارت چیمپئنز ٹرافی کی بجائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔ جبکہ آئی سی سی کا یہ فیصہ پاکستان کیلئے بہت بڑی خوشخبری ثابت ہوا ہے۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے باعث پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے۔ چونکہ چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن پاکستان نے جیتا تھا، اور اب آئندہ اس ٹورنامنٹ کا دوبارہ انعقاد نہیں ہوگا، اس لیے پاکستان اب چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے اور اس سے یہ اعزاز کوئی ملک نہیں چھین سکتا۔

FOLLOW US