Wednesday July 2, 2025

برتن مانجھنے والا پاکستانی نژاد امریکی فٹبال سٹیڈیم کا مالک بننے کے قریب

لندن(نیوزڈیسک) انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن نے لندن کے ویمبلے سٹیڈیم کو 80کروڑپاو¿نڈ میں بیچنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ فلہم فٹبال کلب کے پاکستانی نژاد امریکی مالک شاہد خان نے سٹیڈیم کو خریدنے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے آفر کی ہے کہ وہ 50کروڑ پاو¿نڈ کی ادائیگی کرینگے جبکہ فٹ بال ایسوسی ایشن درآمدی محصو ل اور

میزبانی کا کاروبار اپنے پاس رکھ لے جس کی مالیت 30کروڑ پاو¿نڈ بنتی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن نے شاہد خان کی آفر کو مناسب قراردیا ہے اور اس پر غور کیلئے وقت مانگا ہے ،توقع ہے کہ ڈیل بہت جلد فائنل ہوجائے گی۔۔پاکستان سے امریکا جاکر سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ڈش واشنگ کا کام کرنے والے شاہد خان اپنی انتھک محنت کی وجہ سے اب دنیا کے 217 ویں امیر شخص ہیں، ان کی اپنی 170 ملین ڈالر کی پرتعیش کشتی موجود ہے اور وہ ایک امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم اور انگلینڈ کی فلہم فٹبال ٹیم کے بھی مالک ہیں۔