Sunday November 24, 2024

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا ،دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چارون جانب بڑی شاٹس کھیلیں اور رن ریٹ کو زیادہ بڑھنے نہ دیا،دونوں اوپننگ بلے بازوں نے شاندار نصف سینچریاں سکور کیں۔شان مسعود 83 اور محمدرضوان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئےدونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی دیگر تین وکٹیں بھی جلد گرگئیں تاہم خوشدل شاہ نے آخری اوور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنی ٹیم کےنام کی،وہ چار گیندوں پر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تحریک انصاف کے 20 اراکین مسلم لیگ ن کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں

اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرلاہور قلندرز نےمقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور اسد شفیق نے میدان میں اتر تے ہوئے کھیل کا آغاز کیا ۔فخر زمان نے ملتان سلطانز کے باولرز کی دھلائی کرتے ہوئے بھرکس نکال دیا اور 22 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی تاہم وہ 35 گیندوں پر11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگ کھیل کر احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے لیکن اپنی ٹیم کی پوزیشن میچ پر مضبوط کر گئے ہیں۔ اوپننگ پر فخر زمان کے ساتھ آنے والے اسدشفیق 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور عمران طاہر کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔محمد حفیظ صرف 16 رنز بنا کر خوشدل شاہ کے ہاتھوں پولین لوٹ گئے ۔ تیسرے نمبر پر آنے والے کامران غلام نصف سیچنری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ ہماری بائولنگ بہت اچھی ہے، ملطان سلطانز کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دعا منگی کیس، ملزم کا فرار ہونا پولیس اہلکاروں سے ڈیل کا نتیجہ ملزم سے ڈیل کا بھانڈا طارق روڈ کے شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا

FOLLOW US