Sunday November 24, 2024

اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، پرویز خٹک ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دارمتعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے،چور پیسے کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دال باہر سے برآمد کی جاتی ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ہر چیز کو خریدا ہوا ہے، اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے۔

ہر دلعزیز ڈیرین سیمی نے پی ایس ایل سیزن 7 میں شرکت سے معذرت کر لی لیکن کیوں ؟ بڑی خبر

وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے،اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

شہزاد اکبر نے جتنی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات سمیٹنی تھیں سمیٹ لیں: عرفان صدیقی

FOLLOW US