Sunday November 24, 2024

مبینہ زیادتی کیس میں یاسر شاہ بے گناہ قرار

اسلام آباد : قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، پولیس نے ایف آئی آر سے یاسر شاہ کا نام خارج کر دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ کرکٹر یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ سال 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب تھے اور ان کا نام ایف آئی آر میں بھی درج تھا جو اب خارج کر دیا گیا ہے

نواز شریف اور جہانگیر ترین کیلئے بڑی خوشخبری ، تاحیات نا اہلی آئین کی خلاف ورزی قراردیدی گئی

’مسلمان ڈیٹ نہیں کرتے، شادی کرتے ہیں‘، معروف شادی ایپ کو کس قانونی تنازع کا سامنا ہے؟

میرے مرنے کے بعد اپنے تمام طبی اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرتی ہوں ۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا اعلان

FOLLOW US