Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ (ن) کو ایک ہی دن میں دوسرا بڑا جھٹکا۔۔ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد ایک اور بہت بڑا فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد ایک اور بڑا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ آصف نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرٹیکل 62ایف ون کے تحت تاحیات ناہلی کے فیصلے بعد خواجہ آصف کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110کو خالی قرار دے دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار

کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ رکھنے پر آرٹیکل 62ایف ون کے تحت تاحیات نا اہل قرار دے دیا تھا ۔

FOLLOW US