Sunday November 24, 2024

اب صرف دنوں کی بات۔۔مہنگائی کا کب تک خاتمہ ہوگا۔۔؟حکومت نے تاریخ کااعلان کردیا ،عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ایک بار پھر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہن تھاکہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ لانگ مارچ 24 مارچ سے پندرہ دن پہلے یا سات دن بعد لے جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ 23 مارچ سے چھ، سات دن پہلے راستے بند ہوجاتے ہیں پھر اپوزیشن اعتراض نہ کرے کہ راستوں کو بند کیا گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ بھی غلط کیا، پہلی سیاسی پارٹیاں ہیں جو شہرت کیلئے چار ماہ پہلے تاریخ دے رہی ہیں، چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جن کے پیچھے وہ لگے ہیں ان کے ٹیلنٹس تو کچھ اور ہیں، جاتی عمرہ کے بڑے استاد اور ان کے پورے خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔

حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے

چوتھے روز کا کھیل ختم ، ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کیخلاف ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ ،35 رنز دیکر6 وکٹیں گرا دیں

’تاریخ پہ تاریخ دیتے درباریوں کا لانگ مارچ محض ایک لطیفہ ‘شہباز گل نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لےلیا

FOLLOW US