Wednesday October 23, 2024

اہم شخصیت کی جانب سے اپنی پرائیویٹ جیل بنانے کا انکشاف۔۔پولیس نے چھاپہ مارا تو کتنے درجن مرد اور عورتیں قید تھیں؟؟لرزہ خیز رپورٹ

ٹنڈوالہ یار (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹنڈوالہ یار پیارولونڈ پولیس کا مبینہ نجی جیل پر چھاپہ 6خواتین سمیت32ہاری بازیاب بازیاب ہونے والے ہاریوں کو پیارولونڈ تھانے میں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کے حکم پر تھانہ پیارولونڈ کے ایس ایچ او افضل مگسی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے زمیندار جان محمد تھیبو کی زرعی زمین

پر چھاپہ مارکر مبینہ نجی جیل سے 32ہاری بازیاب کروالئے بازیاب ہونے والے ہاریوں میں 6خواتین 3مرد 23معصوم بچےبازیاب کروالئے پولیس نے مبینہ نجی جیل سے بازیاب ہونے والے ہاریوں کو پیارولونڈ تھانے منتقل کردیا ۔ ایس ایچ او تھانہ پیارولونڈ افضل مگسی نے میڈیا کو بتایا کہ بازیاب ہونے والے ہاریوں کو (آج)منگل کے روز سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بازیاب ہونے والے ہاریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمیندار ہم سے زرعی زمین پر جبری مشکت کرواتا تھا اور اس کی اجرت بھی نہیں دیتا تھا اجرت مانگنے پر مذکورہ زمیندار نے ہمیں نجی جیل میں قید کردیا تھا ۔

FOLLOW US