نوشہرہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیرعبد الحق نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے انھوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پرویز خٹک کی ایماء پر پارٹی کے نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کر کے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائیں ہم ایسے وزیراعلیٰ اور وزارت پر لعنت بھیجتے ہیں ہمارے ساتھی 22 ایم پی ایز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طورپرمستعفی ہوجائے ہم اس سلسلے میں اپوزیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ 22 ایم پی ایز کے علاوہ دیگر ایم پی ایز بھی بہت جلد تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کا صوبے سے صفایا کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے جھوٹے وعدوں میں آکر تحریک انصاف میں
شمولیت اختیار کی تھی کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کو انصاف دیں گے اور تبدیلی لائیں گے لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا کو 60 پیچھے دھکیل دیا ہے اور جتنی کرپشن ان لوگوں نے صرف پشاور میں ہے 60 سالہ تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کی اور جنگلہ بس کی آڑ میں پشاور کو کمیشن کی خاطر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔