بغداد(نیوزڈیسک)صدام حسین دور کے 14سرکاری افسر تاحال عراق کی جیلوں میں بند ہیں، انہیں 15سال قبل 2003میں صدام حسین کی برطرفی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعد اتحادیوں کو مطلوب 55انتہائی مشتبہ افراد میں سے 6 کو پھانسی دے دی گئی، 6مقابلے کے دوران ہلاک ہوئے ، 8دوران قید انتقال کر
گئے ، 5مفرور ہو گئے جبکہ 16کو امریکیوں نے 2011میں انخلا سے قبل رہا کر دیا تھا۔