Wednesday January 22, 2025

کچھ غیرملکی میڈیا پی ٹی ایم کو ورغلا رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ

پشاور(نیوزڈیسک ) : کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے کہا ہے کہ کچھ غیرملکی میڈیاپی ٹی ایم کوورغلا رہا ہے،منظور پشتین اور ساتھی ملاقات کیلئے آنا چاہیں تودروازے کھلے ہیں، جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہیں،،پاکستان سے دہشتگردی کا صفایا کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے آج یہاں

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم سے سرکاری سطح پر مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے۔ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظور پشتین اور ساتھی ملاقات کیلئے آنا چاہیں تودروازے کھلے ہیں۔کچھ غیرملکی میڈیا پی ٹی ایم کوورغلا نے کا کردار ادا کررہا ہے۔کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ پشاور میں داعش،، بھتہ خوری کانیٹ ورک ختم کردیا ہے۔۔پاکستان سے دہشتگردی کا صفایا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگرد افغانستان میں منتقل ہوچکے ہیں۔افغانستا ن دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے صوبے میں ضم نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

FOLLOW US