Monday November 25, 2024

کورونا اور ڈینگی کے بعد پاکستان میں ایک اور خوفناک وائرس کا حملہ ، مختلف شہروں سے تشویشناک خبریں

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں ’پراسرار وائرس‘پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، اس وائرس کی علامات کیا ہیں؟ اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟ ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرام میںماہر صحت ڈاکٹر شوہبا لکشمی نے گفتگو کرتے ہوئے ناظرین کو اس وائرس کی علامات اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پھیلنے والا پراسرار وائرس بظاہر علامات سے “ڈینگی” جیسا لگتا ہے مگر جب مریض کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تو ان میں “ڈینگی” کی تشخیص نہیں ہو رہی ہے۔ڈاکٹر شوہبا لکشمی کا کہنا تھا کہ وائرل انفیکشن کے علاج کیلئے اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کسی بھی طرح کام نہیں کرتیں، اور اگر ہم یہ ادویات لیتے رہے تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات بیکٹیریل انفیکشن میں بھی مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن کیلئے باقاعدہ علاج کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی دوا لینی چاہیے یہ دوچار دن میں خودبخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔

حسن علی سب سے آگے نکل گئے نیا ریکارڈ قائم ۔ کتنے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی۔ شعیب اخترکاریکارڈ بھی توڑ دیا

پاکستان بمقابلہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ! سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی شاندار فتح

ہم جو کرنا چاہتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ بلز منظور ہو گئے۔سینیٹر فیصل واوڈا

FOLLOW US