اسلام آباد : سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور مقدم اپنی جان بچانے کیلئے باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن چوکیدار دروازہ نہیں کھولتا جس کے بعد وہ چوکیدار کے کیبن میں چھپ جاتی ہے لیکن ملزم ظاہر جعفر اسے پکڑ کر دوبارہ اندر لے جاتا ہے۔ایک اور وڈیو میں نور مقدم کو پچھلے دروازے سے چھلانگ لگا کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ نور مقدم نے گھر سے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم اس کے پیچھے آگیا اور اسے بالوں سے پکڑ کر دوبارہ اندر لے گیا۔ خیال رہے کہ نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے جولائی میں قتل کیا تھا ۔ ملزم نے مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر دھڑ سے الگ کیا ۔ بعد ازاں عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم نے کہا کہ نور نے خود کو قربانی کیلئے پیش کیا تھا اور قربانی اسلام میں جائز ہے۔
پاکستانی کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں؟ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا
ادارے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں، مولانا فضل الرحمان
چوکیدار نے دروازہ نہیں کھولا، ملزم ظاہر جعفر مقتولہ کو کھینچ کر اندر لے گیا pic.twitter.com/EtOcQ8FXSK
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) November 13, 2021