ممبئی: بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کا گلی کرکٹ ٹیم سے موازنہ کرنے پر معافی مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے آر کے نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔ فلم ناقد نے کہا کہ میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔دوسری جانب کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ کے آر کے نے قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دیا۔
“بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے” شعیب اختر نے زخموں پر نمک چھڑک دیا
Today, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021