Friday January 31, 2025

مسلمانوں پر ظلم کرنا بند کر دو ورنہ تیار ہو جائو۔۔ امریکہ نے چین کو انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے کئی ایسے صوبے جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں ،صوبائی حکام کی جانب سے ان پر زندگی تنگ کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ جنوبی چین کے صوبے سنکیانگ میں جہاںایک کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں ، وہاں تو نماز کی ادائیگی اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے پر بھی مسلمانوں کو حکام کی سختی کا سامنا رہتا

ہے ۔ تاہم اب مسلم اکثریتی صوبے ژن جیانگ میں بھی مسلمانوں کی اپنی مذہبی آزادی پر سنگین قدغنوں کا سامنا ہے ۔ اس پر امریکہ بھی اٹھ کھڑا ہواہے اور اس نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر چین کے خلاف اقدمات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ے بی سی نیوز کے مطابق امریکہ کی قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ وزیرخارجہ لورا سٹون کا کہنا ہے کہ ”ژن جیانگ میں چینی حکومت مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھے ہوئے ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پران چینی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں جو انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔“چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لورا سٹون کا کہنا تھا کہ ”ژن جیانگ میں سکیورٹی کے نام پر جو انتہائی کڑے کریک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں ان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بہت زیادہ رپورٹس آ رہی ہیں اور اس صورتحال پر امریکہ کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔ حالیہ کریک ڈاؤن میں ہزاروں یغور مسلمانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جس پر گلوبل میگنٹسکی ایکٹ 2016ء(Global Magnitsky Act 2016)کے تحت ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے۔“

FOLLOW US