ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ملازمین کوبڑی خوشخبری سنادی گئی،وہ اجازت مل ہی گئی جس کا عرصے سے انتظار تھا، صرف دو شرائط عائد، تفصیلات کے مطابق امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی عدلیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ
گھریلو ملازمین کا پیشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر دو شرائط پوری کردی جائیں، پہلی یہ کہ جس کارکن کا پیشہ تبدیل کیا جارہا ہو اسے پیشہ کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہ ہو اور دوسری یہ کہ پیشہ جو اختیار کیا جارہا ہو وہ لیبر قوانین میں موجود ہو۔ عدلیہ نے کہا ہے کہ امارات کا فیڈرل قانون پیشوں کی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے ۔ گھریلو عملے کے پیشے کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔