اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹیکس چور کی سم بند کریں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کے ریمارکس پر حزب اختلاف کے ارکان نے احتجاج کیا۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ محصولات میں اضافے کی تعریف ہونی چاہیے۔کمیٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ ہمارے پوچھے گئے سوال کا جواب آنا ضروری ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سابق وزیر خزانہ کے سوال پر مذاق کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے سوال کا جواب دیا جانا ضروری ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور میرا کام پالیسی بنانا نہیں بلکہ پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم ہونے سے آمدن کم ہو جائے گی۔
حکومت نے اعلان کر دیا۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں