مکہ مکرمہ : شدید دھوپ کے باوجود حرم شریف کے صحن میں ٹھنڈک کی وجہ سامنے آگئی ، سنگ مرمر کے نیچے کولنگ پائپوں کی موجودگی کی قیاس آرائیوں کی تردید کردی گئی۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا سنگ مرمر خاص طور پر بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے ، جو سورج کی کرنوں اور گرمی کو جذب نہ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے جب کہ کچھ لوگ حرم کے سنگ مرمر کے نیچے کولنگ پائپوں کی موجودگی کا کہتے ہیں جس میں کوئی حقیقیت نہیں ہے اس حوالے سے حرمین شریفین انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سنگ مرمر کے نیچے کوئی پائپ نہیں ہے بلکہ یہ خالصتاً سنگ مرمر ہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا
بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا سنگ مرمر خاص طور پر مملکت کے باہر سے درآمد کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سورج کی کرنوں اور گرمی کو جذب نہ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے حاجی اور نمازی حجاز مقدس میں 49 سے 50 ڈگری درجہ حرارت کے باجود اس سنگ مرمر کی بدولت گرمی کی شدت کو زیادہ محسوس نہییں کرتے ، اس کے علاوہ یہ سنگ مرمر اس حوالے سے بھی ممتاز ہے کہ یہ رات کے اوقات میں چھوٹی کھلی جگہوں سے نمی جذب کرتا ہے اور دن کے آغاز میں اس نمی کو ہٹا دیا جاتا ہے تا کہ سنگ مرمر بھیگ نہ بن جائے جس کے باعث زائرین کو پریشانی کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے۔ اسی طرح شدید گرمی کے موسم میں مسجد حرام کا ماحول ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ، جس کے لیے مسجد حرام کے صحن میں مختلف مقامات پر پانی کی پھوار چھڑکنے والے 250 ’مسٹ فین‘ لگائے گئے ہیں ، جوکہ کھلی جگہوں میں ہوا کو تروتازہ رکھنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں ، شدید گرمی کے موسم میں حرم پاک میں ماحول کو ٹھنڈا اور خوش گوار رکھنے کے لیے ہوا کے ساتھ پانی کی پھوار چھڑکنے والے مسٹ فین لگائے گئے ہیں ، مِسٹ فینز اور واٹر مِسٹ کالمز کھلی جگہوں میں ہوا کو خوش گوار کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جہاں ہائی پریشر پمپ کے ذریعے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے۔
چین ،روس ،پاکستان اور ایران افغانستان میں امن کے لیے پر عزم
اس ضمن میں مسجد حرام میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس انجینیر عامر بن عواد القمانی نے تفصیلات میں بتایا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی سہولت کے لیے مسٹ فین نصب کیے گئے ہیں جو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ بیرونی ہوا سے تھرمل توانائی جذب کرکے اسپرے ایئر کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کا درجہ حرارت کم کرتے ہیں ، پانی فلٹر سے گزرنے کے بعد ہوا کے ساتھ باہر ایک پھوار کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔
گرمی کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا، بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی