لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو اپنی مشکل ملازمتوں کے باعث شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔بالخصوص فضائی میزبانوں کو جب انھیں گھنٹوں اپنے گھر سے دور رہنا ہوتا ہے۔ اور سخت احکامات کو فالو کرنا ہوتاہے ۔اس کے علاوہ انھیں بارہا نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکیاں کی بھی رہی ہوتی ہیں۔اگرچہ یہ سب کچھ مشکل ہے لیکن ایک برطانوی لڑکی نے تو
ایک مشکل ملازمت سے چھٹکارا پانے کےلئے بے حیائی کی ساری حادیں پار کردی ہیں۔ برٹش ائیر ویز کی ملازمت کو خیرباد کہنے والی لورابیریبیک کا کہنا ہے کہ وہ ائیر لائن انتظامیہ کے تحکمانہ لہجے اور رویے سے نالاں تھی۔ اس لئے اس نے اپنی ملازمت کے دوران ہی اپنے لئے متبادل کام ڈھونڈ لیا ۔ اور اب اس نے فحاشی کی لائن اپنا لی ہے۔لورا کہتی ہیں کہ وہ آن لائن فحاشی کی سروسز فراہم کرتی ہیں ۔ ان کے فیصلے پر بہت تنقید ہوئی لیکن انھیں کسی کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ لورا کا کہنا ہے۔ میں اپنی مرضی سے سوتی جاگتی ہوں ۔ صرف اپنا ویب کیم آن کرتی ہوں ۔ اور ڈھیروں پیسے کما رہی ہوں ۔کسی کے حکم کی پابند نہیں ہوں اور نہ ہی کسی کے ماتحت ہوں۔لورا کا کہناہے کہ اس کے کئی قریبی افراد نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے لیکن اسے اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ایک مشکل ملازمت کی صورتحال میں بھی لوگوں کو آپ کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ۔تو ایسے لوگوں کا انسان کےلئے ہونا نہ ہونا برابر ہے۔