Monday November 25, 2024

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔رابطے میں دو طرفہ تعاون ، باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور روسی صدر نے دوطرفہ تعاون پر بھی گفتگو کی جبکہ وزیراعظم نے علاقائی سکیورٹی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پرامدادکی فوری فراہمی اور معاشی بحران سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس نازک مرحلے پر افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر زور دیا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی،

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ روس سے تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم کرنا روابط میں سنگ بنیاد ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی۔

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد مشکل میں پھنس گئے، ایف آئی اے کا کارروائی کا فیصلہ

FOLLOW US