اسلام آباد (نیوزڈیسک ) : پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی میں وہ پذیرائی نہیں مل سکی جس کی انہیں توقع تھی۔ فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کے منظرنامے
سے بھی غائب ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی تقریبات میں بھی شرکت کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے بعد اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دبنگ خاتون سیاستدان فردوس عاشق اعوان حکومتی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گی۔