لاہور (نیوزڈیسک ) ::پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی سکھ خاتون کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔ وزارت داخلہ نے نو مسلم بھارتی خاتون کے ویزا میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے مذپبی رسومات کے لیے پاکستان آنے والی کرن بالا نے پاکستان آ کر اسلام قبول کر لیا تھا،اسلام قبول کرنے کے بعد کرن بالا کا نیا نام آمنہ رکھا گیا تھا
۔ آمنہ نے ویزے کی معیاد ختم ہو جانے سے پہلے ہی پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ بھارت واپس جانے پر اسکی جان کو خطرہ ہے لہذہ اسے یہاں رہنے کی اجازت دی جائے اور اسکے ویزے میں توسیع کی جائے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کرن بالا کے ویزے میں 6 ماہ تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی خاتون کرن بالا نے لاہور ہائی کورٹ میں پاکستانی شہریت اور ویزا میں توسیع کیے جانے کی درخواست دی تھی۔