Tuesday January 21, 2025

جہانگیر ترین کا علی ترین کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے غیر متوقع اعلان

ملتان(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی،آئینی طریقے سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے اب کوئی انہیں نہیں روک سکتا،اب جو بھی سیاست ہوگی شریفوں کے بغیر ہوگی،علی ترین اپنی محنت سے پارٹی میں جگہ بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملتان میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے،ہمارا منصوبہ ہے کہ تین ڈویژنوں پر مشتمل صوبہ ملنا چاہئے،جس کیلئے آئینی طریقہ اپنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو اب صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،اب جنوبی پنجاب میں حکمرانی نہیں بلکہ خدمت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اب جو بھی سیاست ہوگی وہ شریفوں کے بغیر ہوگی،کیونکہ نوازشریف اپنے دفاع میں کچھ بھی پیش نہ کرسکے،ان کے خلاف ثبوت زیادہ ہیں وہ سزا سے بچ نہیں سکتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل وہی جائے گا جس کے خلاف عدالت فیصلہ کرے گے۔ جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پہلی دفعہ کسی پارٹی نے اپنے ایم پی ایز کو نکالا،،پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی ہے کہ ایم پی ایز سے متعلق فیصلہ کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 29اپریل کا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا اور آئندہ انتخابات کے بعد صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائیں گی۔

FOLLOW US