اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیڈگورننس اور ناکارہ ترسیلی نظام کےباعث بجلی کےلائن لاسزمیں نوے فیصداضافہ ہوگیا۔ایک ماہ میں ایک ارب چوراسی کروڑ روپے کے نقصانات عوام کے سر ڈال دیئے گئے۔بجلی کاناکارہ ترسیلی نظام برقرارہے اورحکومت اصلاح میں ناکام ہوگئی۔شارٹ فال کی طرح لائن لاسزبھی بڑھنے لگے۔ ایک ماہ کے دوران دس پیسے فی یونٹ کا
ریکارڈ اضافہ ہواہے۔لائن لاسز12 سےبڑھ کر22 پیسےفی یونٹ ہوگئے۔نیپرا دستاویزکےمطابق فروری میں لائن لاسزکی شرح 12پیسےفی یونٹ تھی جومارچ میں بڑھ کر22پیسےفی یونٹ ہوگئی۔ایک ماہ کےدوران 25 کروڑ90 لاکھ یونٹ لاسزکی نذرہوگئے۔صارفین سے مارچ کے بلوں میں ایک ارب 90 کروڑ اضافی وصولیاں کی گئیں۔ وزارت پانی وبجلی نےاپنی نااہلی کا ملبہ بھی عوام کے سر ڈال دیا۔گزشتہ 6 ماہ کےدوران1ارب20کروڑیونٹ سےزائد کی بجلی لائن لاسزکھا گئے۔ضائع ہونے والی اس بجلی کی رقم صارفین سےوصول کی گئی جو6ارب روپےسےزائدبنتی ہے