لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاؤنڈ چارج کرلیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن نے کہاکہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے ف
وری رابطہ کیا تاہم بابی گورڈن نے کہاکہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس کمپیوٹر کی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔