Monday November 25, 2024

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:ممتاز اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہؓ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے، ان کی عمر 57سال تھی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہؓ کانفرنس میں ’عظمت صحابہؓ ‘ بیان کر رہے تھے کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ،سٹیج پر موجود علماء فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علماء نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نےمولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا نعرہ لگانے والے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

کہ قاری عبدالمتین اصغر صحابہؓ کی عظمت بیان کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے،انہیں سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

آج اعلان کریں تو مغربی ممالک جانے کیلئے دہلی ائیرپورٹ پر لاکھوں بھارتی شہری اکٹھے ہو جائیں گے، طالبان رہنما کا بھارتی ٹی وی اینکر کو زبردست جواب کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US