لاہور : معروف عالمِ دین حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ اسلام مرد کو نگاہیں جھکانے اور عورت کو حجاب کا حکم دیتا ہے۔ مینارِ پاکستان واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ ” میرے دینی بھائی بہن بھی سن لیں اور صرف اسلام سے نفرت کرنے والے دین دشمن بھی کان کھول کر سن لیں، اگر دنیا کی ساری عورتیں برہنہ ہو جائیں تو بھی اسلام مرد کو نگاہیں جھکانے کا حکم دیتا ہے اور دنیا کے سارے مرد اندھے ہو جائیں تو بھی اسلام عورت کو حجاب وحیاء کا درس دیتا ہے۔” انہوں نے ایسے واقعات کا حل اسلامی سزاؤں کو قرار دیا۔ خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر کو مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟