Tuesday November 26, 2024

” اپنی پگڑی اور جوتوں کے ساتھ امارات پہنچا، افغانستان واپس آؤں گا” اشرف غنی منظر عام پر آگئے، پیغام جاری کردیا

ابو ظہبی : افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی منظر عام پر آگئے۔ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اشرف غنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت طالبان کابل میں داخل ہوئے تو اس وقت محل کے گارڈز نے بتایا کہ دارالحکومت میں ان کے خلاف بغاوت ہوچکی ہے۔ اشرف غنی کے مطابق وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی وجہ سے کابل میں خون بہے، اس لیے وہ کابل چھوڑ کر چلے آئے۔ وہ اپنے ساتھ چند کتابیں، اپنی پگڑی اور جوتے لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح افغانستان سے نکلے ہیں جس طرح 20 سال قبل ملا عمر نکلے تھے۔ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی اور مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی قیام امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔

میرے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں بچی،ڈھائی گھنٹے زدوکوب کیا گیا،جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں پر پر زخموں کے نشانات موجود نہ ہوں

مینار پاکستان میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US