Sunday November 24, 2024

حامد میر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال پر بھارتی اینکرکو لاجواب کردیا

اسلام آباد:سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال پربھارتی اینکر کو لاجواب کردیا، بھارتی اینکر نے پروپیگنڈا پر مبنی سوال کیا کہ طالبان کا اگلا ہدف پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیار ہوسکتے ہیں، جس پر حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا امریکا، بھارت، اسرائیل کی ایجنسیاں کوئی سراغ نہیں لگا سکیں تو طالبان کیسے پتا لگالیں گے؟ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اینکر نے سینئر صحافی حامد میر سے سوال کیا کہ ”برطانوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا اگلا ہدف پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے ہوسکتے ہیں، طالبان ڈیورنڈ لائن کو بھی تسلیم نہیں کرتے،

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی، شریف خاندان کے لیے لندن میں مشکلات کھڑی ہو گئیں

ماضی میں یہ ہوچکا ہے، اب پاکستان کیلئے کیا مشکل ہوسکتی ہے؟“ اس سوال کے جواب میں حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں نہ امریکی ایجنسیوں کو پتا چل سکا، بھارت، اسرائیل کی ایجنسیاں بھی پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے مقامات کا کوئی سراغ نہیں لگا سکے، تو طالبان اس کا سراغ کیسے لگا سکیں گے؟ میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار بہت محفوظ ہاتھوں میں ہیں، میری اس پر بہت زیادہ ریسرچ ہے۔ حامد میر نے کہا کہ 2008، 2009 میں پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے بہت کچھ لکھا ہے، اور پھرنائن الیون کے بعد 2003 اور 2004 میں جب پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے باتیں ہورہی تھیں ، تب بھی بہت سارے سائنسدانوں کے انٹرویوز کیے، لیکن میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بہت زیادہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد کشمیر منتخب ہوگئے پی ٹی آئی امیدوار نے 34 ووٹ لیے

FOLLOW US