Monday November 25, 2024

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع رقم کہاں گئی، تفصیلات پیش کردی گئیں

اسلام آباد:دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع رقم کہاں گئی ، تفصیلات پیش کردی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت آبی وسائل کی جانب سے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے جمع فنڈز کی تفصیلات پیش کی گئیں ، جس میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمع رقم ڈیموں پر لگانے کی بجائے سرمایہ کاری کرنے کا انکشاف کیا گیا۔ وزارت آبی وسائل کے تحریری جواب سے معلوم ہوا کہ دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 جولائی 2018ء کو فنڈ قائم ہوا ، 27 جولائی 2021ء تک مذکورہ ڈیموں کیلئے فنڈ میں 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوئی ہے تاہم اب تک واپڈا کی جانب سے فنڈ سے کوئی رقم حاصل نہیں کی گئی۔

شہباز شریف کی اسلام آباد میں اہم اور خفیہ ملاقات بھائی اور بھیتجی خاموش ہو جائیں گے بس ہمیں آنے والے الیکشن میں ریلیف دیں۔

بتایا گیا ہے کہ فنڈزسے 18 جون سے 27 اگست 2020ء تک 6 بار ٹریثری بلزمیں سرمایہ کاری کی گئی ، اب تک ٹریثری بلزپر 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی جس کے بعد اس وقت دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے موجود ہیں۔ دوسری طرف وزیرریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ ریلوے کی جانب سے ڈیم فنڈ کے نام پر مسافروں کے کرایہ سے کٹوتی کے بعد رقم وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کرائی گئی، ستمبر 2018 سے دسمبر 2020 تک مسافروں سے ڈیم کیلئے 16 کروڑ 34 لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے، جب کہ وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ میں صرف ایک کروڑ 76 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔ واضح رہے کہ ملک میں پانی کی قلت اور بجلی کے مسائل پرقابو پانے کے لیے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور وزیراعظم پاکستا ن عمران خان نے مشترکہ طور پر ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ڈیم بنانے کے لیے چندہ دیں ، جس کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں سمیت پاکستان بھر سے عوام نے اس مہم میں حصہ لیا۔

فحش فلموں کا کیس، راج کندرا کی ضمانت کی درخواست پر بھارتی عدالت میں کیا کارروائی ہوئی؟ جانئے

FOLLOW US