Monday November 25, 2024

افغانستان میں طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں شدید لڑائی جاری ہے، افغان طالبان نے ایک اور صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا، صوبہ جوزجان کے صوبائی دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں یہ افغان طالبان کے قبضے میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔ شبرغان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ افغان جنگجو عبدالرشید دوستم کا آبائی علاقہ ہے۔ جوزجان کے ڈپٹی گورنر قادر ملیا نے اے ایف کو بتایا کہ حکومتی افراج اور حکام ہوائی اڈے تک دھکیل دیا گیا ہے۔ نمروز صوبے کا شہر زرنج بغیر کسی لڑائی کے طالبان کے قبضے میں چلا گیا تھا، جو ان کے قبضے میں جانے والا پہلا صوبائی دارالحکومت تھا۔

”جو عورتیں غیر مردوں سےتعلق نہیں رکھتی ان کی خاص پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ۔۔“

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زرنج کو شدت پسندوں نے اس لیے قبضے میں لیا کیونکہ مغرب حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے مدد میں کمی رہی۔ اے ایف پی کے مطابق زرنج کے مقابلے میں شبرغان میں طالبان کے خلاف مزاحمت دیکھنے میں آئی تاہم دوستم کے ایک ساتھی نے شہر پر قبضہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے جمعے کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بننے والی صورت حال کے حوالے سے سکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانسان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے سکیورٹی کی صورت ابتر ہو رہی ہے، اس لیے وہ فوری طور پر افغانستان چھوڑ دیں۔

آخری سال،سال 2021ء میں عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ تمام ماہرین علم نجوم کی متفقہ حیران کن پیشگوئی‎،اللہ رحم کرے

FOLLOW US