ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام کے تحت گرفتاری کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوںکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیاہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے مئی 2021ءسے لاگو ہونے والے نئے آئی ٹی قوانین کے تحت بمبئی ہائی کورٹ میں درج کرائے گئے اس مقدمے میں شلپا شیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کچھ میڈیا ہاﺅسز اور صحافی میری اور میرے شوہر کی ہتک عزت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ہمارے متعلق غلط اور گمراہ کن خبریں شائع اور نشر کر رہے ہیں۔ان اداروں اور صحافیوں سے وضاحت طلب کی جائے اور انہیں ہم سے معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔
عروسہ صدیقی نے کی وزن کم کرنے کے بعد چند نئی تصاویر ڈرامہ ڈولی ڈرالنگ کی اداکارہ عروسہ کی دلکش کلکس
شلپا شیٹی کی طرف سے اس مقدمے میں واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی جواب دہ بنانے کی استدعا کی ہے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف ایک پراپیگنڈہ جاری ہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف سے ایسی پوسٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ انہیں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، انسٹاگرام، ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کو ایسی ویڈیوز اورپوسٹس فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا جائے جن میں ہمارے خلاف من گھڑت باتیں کہی جا رہی ہیں۔