اسلام آباد : اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے، سوشل میڈیا پر ای الیون میں گاڑیاں بہنے کی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کے مطابق ٹیمیں نالوں ، سڑکوں کو صاف کررہی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ کلئیر کردیں گے، سب سے درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔ واضح رہے کہ ملک میں مون سون کے باعث بارشیں ہو رہی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
Situation at E-11, #Islamabad ☔️ pic.twitter.com/Qd3LUrTh5A
— Islamabadian (@Islaamabad) July 28, 2021