Monday November 25, 2024

فیصل آباد میں ہر سال 50 جانور قربان کرکے غریبوں میں بانٹنے والا خاندان توجہ کر مرکز بن گیا

مکوآنہ: فیصل آباد میں ایک ایسی فیملی بھی ہے جو کہ ہر سال عید الاضحی پر 50 کے قریب بھاری بھرکم اور قیمتی جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتی ہے۔ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں مدھو لال فیملی کئی برسوں سے اپنی روایت کوبرقرار رکھے ہوئے ہے اور اس سال بھی عید الاضحی پر پچاس کے قریب بھاری بھرکم اور اعلی نسل کے بیل و بچھڑے اللہ کی راہ میں قربان کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اور ان مہمان جانوروں کی خوب خاطر مدارت کی جا رہی ہے۔ مدھو لال فیملی کی بڑی تعداد میں اعلی نسل کے قیمتی جانور قربان کرنے کا یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے ان بھاری بھرکم جانوروں میں آسٹریلین نسل کا چھ فٹ اونچا اور پندرہ من وزنی بیل بھی شامل ہے جوکہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،، اس کے علاوہ سفید بکروں کے ساتھ بھی شہری خوب سلفیاں بنا رہے ہیں۔فیملی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتنی تعداد میں جانوروں کی قربانی کا مقصد بس ایک ہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو گوشت کھانے کو مل جائے۔

سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا ، شہبازگل

FOLLOW US