راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید قربانی کے جانور خریدنے منگل کی صبح مویشی منڈی پہنچے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے لیے تین اونٹ خرید لیے۔ شیخ رشید نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ بھی کیا اور بالآخر 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں 3 اونٹ خرید لیے۔ شیخ رشید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں 42 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اُنہیں مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے پاس کھڑا دیکھا گیا۔
ویڈیو میں شیخ رشید کو بیوپاریوں سے بات چیت کرتےاور بھاؤ تاؤ کرتے بھی دیکھا گیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی قربانی کے لیے مویشی منڈی میں اونٹوں کی خریداری کرتے ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوب کا ایک لنک بھی شئیر کیا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید ہرسال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر مسلم اُمہ کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، امریکا، افریقہ، وسطی ایشیا اور ترکی میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مشرق بعید کے ممالک ملائشیا، انڈونیشیا اور برونائی دار السلام کے مسلمان بھی عید منا رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کل عید الاضحٰی منائی جائے گی اور ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کریں گے۔
300 کیمروں کی مدد سے معلوم کرلیا افغان سفیر کی بیٹی کہاں سے کہاں گئی تھیں
عید کی قربانی کیلئے مویشی منڈی میں اونٹوں کی خریداری کرتے ہوئے.https://t.co/w6KhTgnF6z pic.twitter.com/dhtqt3FoOK
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 20, 2021