لندن (نیوزڈیسک) نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچے تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی 23 اپریل کی سماعت تک پاکستان واپس آنا ہے۔ تاہم اب نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام
بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ لندن میں قیام مزید بڑھا لیں۔ لیکن قیام بڑھانے کیلئے وہ احتساب عدالت سے اجازت طلب کریں گے۔ اگر انہیں احتساب عدالت نے پیشی سے استثںیٰ دے دیا تو تب ہی وہ لندن میں اپنا قیام بڑھا لیں گے۔