Thursday July 3, 2025

گرمیوں کو بھول جائیں ،تیز ہوائیں اور بارشوں کامزہ اٹھا ئیں محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی

اسلام آباد ۔ (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،،خیبرپختونخوا،، فاٹا،، ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان،، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہوائوں کے ساتھ بارش اور اس دوران خیبرپختونخوا،، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق (آج) جمعہ کے

روز اسلام آباد، بالائی پنجاب،، بالائی خیبرپختونخوا،، فاٹا،، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن،ہزارہ، پشاور،، کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کے علاوہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان،،کوئٹہ ڈویژن،،خیبرپختونخوا،،،فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔