اسلام آباد (نیوزڈیسک ) ::تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں اکثریت کھو دی ، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں اکثریت کھو دی۔۔تحریک انصاف اپنے 20 اراکین کو شوکاز نوٹس دینے کے
بعد بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے اور اپنے ہی صوبے میں اکثریت کھو دی ہے۔123 رکنی صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کے اراکین اور انکے حامی اراکین کی تعداد محض 45 رہ گئے ہیں۔۔جماعت اسلامی کے 8اراکین کو ملا لیں تو تعداد 53 ہو جاتی ہے۔جبکہ حکومت کی سادہ اکثریت کے لیے 62 اراکین کی حمات ہونا ضروری ہے۔اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالفین نے بھی تحریک انصاف کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 20 صوبائی اراکین اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔