اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہےکہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جار حانہ انداز میں کھیلوں اور کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے بھی کھیل چکا
ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کےساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنےکا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔