Tuesday November 26, 2024

سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائیگا، صدر بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بائیڈن کا کہنا ہے کہ بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں ، تحقیقاتی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے تازہ سائبر حملوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تصدیق نہیں کی گئی کہ ان حملوں میں روس کا ہاتھ ہے تاہم ابتدائی طور پر خیال ہے کہ اس میں روسی حکومت ملوث نہیں ہے تاہم اگر ایسا ہوا تو میں روسی صدر سے کہوں گا کہ اس کا ہم جواب دیں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

شام، غربت کا مارا باپ دوبھوکی بچیاں ہسپتال چھوڑ آیا

FOLLOW US