اسلام آباد(نیو زڈیسک) اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/ رات کوآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں رات کے دوران موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرآ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی49 ،دادو48،جیکب آباد ،بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان میں47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔