Tuesday November 26, 2024

پاک چین تعلقات ، وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ امریکہ اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونےپرمجبور کرنادرست نہیں،امریکہ چین کولےکرتشویش میں مبتلاہےلیکن کسی دباؤ کی صورت میں چین سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے خاص تعلقات رہے ہیں، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں بڑی طاقتوں کے درمیان ایک عجیب سے کشمکش جاری ہے، امریکہ چین کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، امریکہ نے بھارت اور دو مزید ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں ایک اتحاد بنایا ہے،امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں۔

مولویوں نے فتوے لگائے اور کہا کہ تم دوزخ میں جاؤ گے بلقیس ایدھی نے اپنی اور عبدالستار ایدھی کی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اُٹھا دیا

انہوں ںے کہا کہ ہمیں جانب دار ہونے کی ضرورت نہیں، سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی طاقتوں کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے،ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہئیں،سی پیک پاکستان کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے، یہ ہمارا معاشی مستقبل ہے، جس سے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

FOLLOW US