Tuesday November 26, 2024

ٹک ٹاک پر شروع ہونے والا خطرناک ٹرینڈ، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی

نیویارک: سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نیا ٹرینڈ چلتا ہے اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو صارفین کے لیے بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ ان دنوں ایک ایسا ہی ٹرینڈ ٹک ٹاک پر چل رہا ہے جس میں لوگ ناک میں لہسن ڈال کر بند ناک کھولتے ہیں اور اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں ایک امریکی لڑکے لڑکی نے بھی یہ کام کیا اور اس کے ایسے نتائج سامنے آئے کہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ہینا ویلیمز اور جیڈن ڈین نامی لڑکے لڑکی نے اپنی اپنی ناک میں لہسن ڈالا اور 20منٹ تک اسے ناک میں ہی رہنے دیا۔

طالب علم بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان اعترافی بیان سے مُکر گیا، ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا

20منٹ بعد جب انہوں نے ناک سے لہسن نکالا تو ان کی ناک سے مواد بہنا شروع ہو گیا اور ان کی ناک کھل گئی۔ ویڈیو میں ہینا بتاتی ہے کہ ناک میں لہسن ڈالنا محفوظ بھی ہے اور اس سے بند ناک بھی کھل جاتی ہے۔ تاہم یہ ٹرینڈ بہت مقبول ہونے پر ڈاکٹروں نے اس ٹرینڈ سے متعلق لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر بریان باکسر ویچلر نے کہا ہے کہ ”درحقیقت لہسن ناک کو صاف نہیں کرتا بلکہ اس سے ناک میں کھجلی سی ہوتی ہے، جس سے ناک سے ایسا مواد جاری ہو جاتا ہے۔ یہ محفوظ طریقہ نہیں ہے، لوگوں کو اس سے باز رہنا چاہیے۔“

پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کیلئے این او سی جاری، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

FOLLOW US