Tuesday November 26, 2024

نیوی میں تعینات باپ بیٹی کی پریڈ، والد کا بیٹی کو سیلوٹ نیول اکیڈمی میں کمیشنگ تقریب کے دوران پریڈ میں بیٹی نے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا

کراچی : پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشنگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی ہی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشننگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی ہی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا اور تاریخ رقم کی،جبکہ والد نے بھی بیٹی کو سیلوٹ پیش کیا۔ پریڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،جس پر سوشل میڈیا صارفین خاتون آفیسر اوران کے والد کو سراہ رہے ہیں۔ سیلوٹ کرتے ہی جذبات سے مغلوب بیٹی باپ کے سینے سے لگ گئی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

طالب علم بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان اعترافی بیان سے مُکر گیا، ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا

جس کے بعد خاتون آفیسر اور ان کے والد کو سراہا جا رہا ہے۔ سیلوٹ کرتے ہی جذبات سے مغلوب بیٹی باپ کے سینے سے لگ گئی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے بعد خاتون آفیسر اور ان کے والد کو سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اظہر خان نے لکھا کہ باپ کی طرح کی بیٹی۔ گذشتہ روز پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ تقریب میں اپنے والد کا سرفخرسے بلند کرتی ہوئی بیٹی۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس خوبصورت لمحے کے بارے میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی اظہارکیا۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ دنیا میں اس سے بہتر احساس نہیں کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو کامیاب ہوتا دیکھے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ اس کا خاص طریقے سے قدم بڑھانا اور باپ کے لیے بازو کھولنا۔ کیا ہی خوبصورت منظر ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ بیٹیاں جب حد سے زیادہ خوش ہوں تو ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اور خاص طریقے سے قدم اٹھاتی ہیں۔ باپ بیٹی کے درمیان اس لمحے کو بیان کرتے ہوئے ایک اورٹوئٹرصارف نے لکھا کہ یہ محبت کا وہ انداز ہے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالی پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے۔آمین۔

FOLLOW US