Monday November 25, 2024

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 1 اعشاریہ5 ارب کی حد عبور کرگیا وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر سُنادی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اعشاریہ 5 ارب کی حد کو کراس کر گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہون نے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 2 ماہ کےعرصہ میں اکاؤنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران 50 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ہو گیا ،پاکستان ایک مالی سال کے 11 ماہ میں ایکسپورٹس کی مد میں ساڑھے 22 ارب ڈالرز،

حریم شاہ کی منگنی ہو گئی ؟ ٹک ٹاک سٹار کی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کے صارفین کشمکش میں مبتلا ہو گئے

ترسیلات زر کی مد میں 26.7 ارب ڈالرجب کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد موصول ہوئے جب کہ امکان ہے کہ رواں مالی سال کے آخری ماہ، جون 2020 کے دوران پاکستان کو ترسیلات اور ایکسپورٹس کی مد میں کل 5 ارب ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں، یوں پاکستان رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں رہے گا۔
پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترسیلات میں توقع سے کہیں زیادہ اور ریکارڈ اضافہ ہوا، جو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں لے جانے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہوا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2021 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی شاندار کارکردگی جاری رہی اور وہ مسلسل بارہویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں جو ریکارڈ ہے، مئی 2021 میں موصول ہونے والی ترسیلات 2.5 ارب ڈالر تھیں جو گذشتہ سال کے اسی مہینے سے 33.5 فیصد زیادہ ہے ، یہ ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال 21 کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے بھی زیادہ تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر کارکنوں کی ترسیلات مئی 2021 میں اپریل 2021 کے مقابلے میں 10.4 فیصد گر گئیں ، یہ کمی متوقع تھی کیونکہ عموما عیدالفطر کے بعد کے زمانے میں ترسیلات کی رفتار آہستہ ہوجاتی ہے چونکہ عید وسط مئی 2021 میں پڑی تھی اور مارکیٹیں ایک ہفتہ پہلے بند ہوگئیں اس لیے اپریل 2021 میں ترسیلات کی کچھ فرنٹ لوڈنگ ہوئی تاہم مئی 2021 میں ہونے والی موسمی کمی مالی سال 2016-2019 کے دوران دیکھی گئی اوسط کمی کے نصف سے نیچے تھی۔

FOLLOW US