Monday November 25, 2024

عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے افغانستان کیخلاف امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ بہت بڑا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسرے لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں گشت کررہے ہیں۔ 4یا 5 تاریخ کو اسلام آباد میں 1122کا اجرا کرنے جارہے ہیں، زخمی اہلکاروں کو ذاتی طورپر 25،25 ہزار روپے انعام دوں گا۔ بجٹ انشاء اللہ 30 تاریخ تک کامیابی سے پاس ہوجائے گا، پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے استحکام آیا، ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ دالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور ڈاکٹروں پر فخر ہے جنہوں نے کوویڈ 19کا مقابلہ کیا، ملک میں جلوس جلسہ ہر آدمی چاہتا ہے کہ ڈی چوک کی طرف آئے، خواہ اس کا فاصلہ سینکڑوں میل کا کیوں نہ ہو، وہ اسلام آباد کی طرف آتا ہے۔

’آزاد کشمیر میں اب کسی ’جیالے‘ یا ’متوالے‘کی کوئی گنجائش نہیں،کپتان کے ’کھلاڑی‘ ہی حکومت بنائیں گے ‘ سردار تنویر الیاس کا بلاول بھٹو کو جواب

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسری تنظیموں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد باڑ لگا دی ہے، ہم پاک افغان سرحد پر اگلے مہینے تک 100فیصد فیسنگ ہوجائے گی۔ایران بارڈر پر 46 فیصد باڑ لگ چکی اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ روائتی راستوں سے ہٹ کر جو لوگ پاکستان میں داخل ہوتے تھے ان کی اسمگلنگ روکی گئی ہے، اس کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

FOLLOW US