Monday November 25, 2024

’آزاد کشمیر میں اب کسی ’جیالے‘ یا ’متوالے‘کی کوئی گنجائش نہیں،کپتان کے ’کھلاڑی‘ ہی حکومت بنائیں گے ‘ سردار تنویر الیاس کا بلاول بھٹو کو جواب

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان نےبلاول بھٹو زرداری اوراحسن اقبال کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہےکہ سندھ کو تباہی کےدہانےپرپہنچانےوالی پیپلز پارٹی کس منہ سےکشمیر کی خوشحالی کےدعوے کرتی ہے،سندھ میں شہریوں کو پیاسا مارنے،پانی کی بوند بوند کو ترسانےاورشعبہ صحت کو تباہی کےدہانےپرپہنچانے کے بعدآج پیپلز پارٹی چیئرمین کےکھوکھلےاورجھوٹےدعوے کشمیریوں کے ساتھ اس صدی کا سب سے بھونڈا مذاق ہے،کشمیری عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے،آزاد کشمیر میں اب کسی جیالے یا متوالے کی کوئی گنجائش نہیں،کپتان کے کھلاڑی ہی حکومت بنائیں گے اور آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی منازل پر پہنچاتے ہوئے کشمیریوں کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

کینیڈامیں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ،پیدل چلتی دو بہنوں پر چاقو سے حملہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں ،ملک کی ستر سالہ تاریخ میں مسئلہ کشمیر جس دبنگ انداز میں عالمی فورمز پر وزیراعظم عمران خان نے اٹھایا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،وزیراعظم نے ماضی کی سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار سے پردہ اٹھایا اور ملکی لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو اب انہیں ملکی معیشت بھی یاد آ گئی ہے،ملک کی معاشی حالت کو اس نہج پر پہنچانے والے بھی یہی عناصر ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان اس ملک میں سب سے بڑی تبدیلی یہ لے کر آئے ہیں کہ کل تک ایک دوسرے کو چور ڈاکو اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے آج تحریک انصاف کے خلاف متحد ہیں،یہ تبدیلی ہے کہ کل تک بےنظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک کہنے والے آج ان کی قبر پر فاتحہ پڑھتے ہیں اور انہیں شہید جمہوریت قرار دیتے ہیں،وزیراعظم عمران خان یہ تبدیلی لائے ہیں کہ آج ملک کی کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی بقاءاور سلامتی کے لالے پڑے ہوئے ہیں،کشمیری عوام ان جماعتوں کی اصل حقیقت جان چکےہیں،یہی وجہ ہےکہ روزانہ کی بنیاد پراِن جماعتوں کےذمہ دار اورکارکنان سینکڑوں کی تعداد میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو الیکشن میں اپنی واضح شکست دکھائی دے رہی ہے،یہی وجہ ہےکہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے دھاندلی کا واویلامچاناشروع کردیاہےتاکہ انتخابات کےبعد اپنی خفت مٹا سکیں ۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 1 اعشاریہ5 ارب کی حد عبور کرگیا وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر سُنادی

FOLLOW US