لاہور(نیوزڈیسک) :مذہبی رسومات کے لیے پاکستان آئی سکھ یاتری کرن بالا نے اسلام قبول کر لیا۔ کرن بالا کا نام آمنہ بی بی رکھا گیا جبکہ نو مسلم خاتون نے پاکستانی محمد اعظم سے شادی کر لی۔مذہبی رسومات کے لیے پاکستان آئی سکھ یاتری کرن بالا نے اسلام قبول کر لیا۔ذرائع کے مطابق کرن بالا دخترمنوہر لال نے پاکستان پہنچ کراسلام قبول کرلیا ہے۔جامعہ
نعیمیہ لاہورمیں قبول اسلام کے بعد کرن بالاکا نام آمنہ بی بی رکھا گیا۔قبول اسلام کے بعد آمنہ بی بی نے محمد اعظم ولد خادم حسین سے شادی بھی کرلی۔کرن بالا نے واپسی پر جان کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی ویزا میں توسیع کی درخواست کر دی ہے۔