لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ اور سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو آٹھ سال ہو چکے ہیں اور دونوں نے 12 اپریل کو شادی کی سالگرہ بھی منائی جس دوران دنیا بھر میں ان کے مداحوں، دوشتوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ملے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے اگلے ہی روز یعنی 13 اپریل کو پاکستان کے مایہ
ناز سابق آل راؤنڈر اظہر محمود اور ان کی اہلیہ ایبا قریشی نے بھی اپنی شادی کی پندرہویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ثانیہ مرزا نے مبارکباد دینے کیساتھ ہی ایسی بات کہہ دی جو ہر شادی شدہ مرد ایک دوسرے سے کہتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ایبا قریشی اور اظہر محمود کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ ہماری ٹائمنگ اور بھی درست ہو جاتی اگر ہم ایک دن بعد شادی کرتے۔۔۔ آپ دونوں کیلئے بہت بہت پیار، خوشیاں اور اظہر بھائی کیلئے بہت سارا صبر۔۔۔ مذاق کر رہی ہوں۔۔۔ آپ دونوں سے بہت پیار کرتی ہوں“ثانیہ مرزا نے اپنی ٹویٹ میں اظہر محمود کیلئے صبر کی بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینے کا فیصلہ کیا اور لکھا ”بہت بہت شکریہ ثانیہ! میں جمعہ پڑھنے جا رہا ہوں۔ اپنے اور شعیب ملک کیلئے دعا کروں گا۔ ہم بھی آپ دونوں سے پیار کرتے ہیں۔۔۔ خوش رہیں“شعیب ملک کی اہلیہ اور ساتھی کرکٹر کے درمیان انتہائی دلچسپ گفتگو ہو رہی ہو تو وہ کیسے باز رہ سکتے تھے لہٰذا انہوں نے بھی ٹویٹ کی اور لکھا ”ضرور دعا کرنا پلیز!!!“