تفتان : پاکستانی اور ایرانی حکومت نے کرونا وائرس میں کمی کے پیش نظر اپنے ملکوں سے عائد سفری پابندیاں ختم کر دیا دونوں ملکوں سے تجارتی پسنجر اور طالب علم جنھوں نے کرونا ویکسینیشن کروائی ہیں وہ پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28اپریل سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علم کے لیے بند کیا گیا تھا آج سے کھل گیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان پسنجرز کی کرونا ویکسینیشن کو شرط کیا گیا ہے جو پسنجر یا طالب علم جس کے پاس کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو کھول دیا گیا ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں ۔